یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

0 76

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پرکوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سروسز اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو معدے اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے ، انہیں 24گھنٹے انڈر آبزرویشن میں رکھا جائے گا،یاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل میں قے کر رہی تھیں، انہیں معدے اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔ ان کا اسکین ہوچکا ہے ، مزید ٹیسٹ بھی کیےجارہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل حکام نے مسلسل قے کی وجہ سے یاسمین راشد کو تشوشناک قیدی قرار دیا ہے۔

جیل حکام کےمطابق یاسمین راشد کا بلڈ پریشر زیادہ تھا، متلی اورقے کے باعث انہوں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا ، ان کےجسم میں پانی کی کمی بھی ہو گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.