گھوٹکی پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج کراچی میں جاں بحق ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ پولیس نے صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کا پتا لگا لیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری تک معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب اداکی جائےگی۔
یاد رہے کہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نصر اللہ گڈانی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم صحافی نصر اللہ گڈانی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔