سندھ میں شدید گرمی، موہن جو دڑو میں پارہ 51 ڈگری کو چھو گیا

0 115

سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جہاں تاریخی ضلع موہن جودڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ سبی اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ مٹھی اور نواب شاہ میں درجہ حرات 47، ملتان، بہاولپور میں46، فیصل آباد، ڈی آئی خان، سرگودھا، نوکنڈی، ساہیوال، حیدرآباد اور تربت میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم میں درجہ حرارت 43، مظفرآباد اور چکوال میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.