افغانستان بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ چلائے یا ہمارے حوالےکرے، وزیر داخلہ

0 84

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ بشام میں چینی انجینئرز پرحملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلائے یا انہیں ہمارے حوالے کرے۔

چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کے لیےکام کرتے ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، چینی شہریوں پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام واقعہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، ثبوت دیئے جانے کے باوجود اب تک افغان حکومت نےکوئی جواب نہیں دیا۔

افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی کی قیادت گرفتار کرنےکی درخواست کی ہے، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جو ملک پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتا وہ ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتا ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہےکہ وہ تعاون کریں۔

افغانستان دہشت گردوں کے خلاف ٹرائل کرے یا انہیں ہمارے حوالے کرے، ہم نے اپنی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھائی ہے، حکومت بخوبی جانتی ہے کہ کونسی طاقتیں امن خراب کرنا چاہتی ہیں ، چینی شہریوں کی سکیورٹی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.