سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی

0 112

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دے دی،عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیمرا نے کورٹ رپورٹرز کے عدالتی کارروائی میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں صحافیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.