ملک بھر میں آج سے یکم جون کے دوران بارشوں کا امکان

0 59

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایک کمزور مغربی لہر 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، 28 سے29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 مئی تا یکم جون چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے۔28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدآباد بھی میں بارشوں کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.