شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگادی

0 57

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن کے گرلز اسکول میںآگ لگنے سے کمپیوٹرز، فرنیچر اور تعلیمی اسناد کے ساتھ دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔

اسکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں، اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.