صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ بالآخر درج کرلیا گیا

0 100

میرپور ماتھیلو میں مقتول صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں بااثر افراد، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے خلاف خبروں کی اشاعت کا حوالہ دیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر میں کسی نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نصر اللہ گڈانی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تاہم صحافی نصر اللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.