گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگردگرفتار

0 109

کوئٹہ میں وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ گرفتاردونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے اور مزدوروں کے قتل میں ملوث دونوں دہشت گرد گوادر سے گرفتار ہوئے۔

معصوم شہری دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کانقصان ہوچکا ہے،دہشت گردی کامقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے، ہم اپنے لوگوں کو مزید قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، دہشت گردوں کو ہمارے حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔

جو بلوچستان کےحقوق کی بات کرے گا ہم ان کیلئے دو قدم آگے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.