پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے تحقیقات مسترد کردیں

0 75

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پرکسی بھی ممکنہ نئے مقدمے کا اندراج بلاجواز ہوگا۔

کور کمیٹی نے ایف آئی اے نوٹس سے متعلق تفصیلی قانونی حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد کردی۔ اجلاس میں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق مختصر دستاویزی فلم کے سوشل میڈیا پر اجرا کا جائزہ لیا گیا۔

کورکمیٹی نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ فوری منظرِعام پرلانے کا مطالبہ کیا، مشرقی پاکستان کا سقوط ہماری قومی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب ومحرکات ہرلحاظ سے سیاسی ہیں۔

حکومتِ پاکستان کے مقررکردہ حمودالرحمان کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تفصیل سے ان عوامل کا ذکرکیا ہے، 9 مئی واقعات کےذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کےنکتےکی اصولاً تائیدکرتے ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پروپیگنڈا ویڈیو پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا اورگزشتہ روز ایف آئی اے ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اے نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے بغیر شامل تفتیش نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.