اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت براہ راست نشر ہوگی، لائیو اسٹریم لنک جاری

0 105

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کردی گئی ہے جس پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے،ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سےلائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نےلاپتا افرادکےکیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں اور عدالت نے احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کاحکم تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی بعض کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی براہ راست نشر کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.