صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سیشن علیحدہ علیحدہ طلب

0 102

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے ہیں۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 6 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے،صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.