ٹک ٹاک پر متعدد ہائی پروفائل اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے

0 132

ہیکرز نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے متعدد ہائی پروفائل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہیک کر لیے۔

زیرو ڈے ولنریبلیٹی نامی سیکیورٹی کے اس مسئلے کو ریئلٹی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن سمیت سی این این اور سونی کے آفیشل اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی نے مسئلے کو مستقبل میں واقع ہونے سے روکنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور فی الوقت کمپنی ہیک کیے جانے والے صارفین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم نشانہ بننے والے برانڈز اور سلیبریٹی اکاؤنٹس کی تعداد جانتی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسا نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں، پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.