رحیم یارخان ،ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی

0 107

رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ کی ایک دوکان میں ڈکیٹی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید 1 زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ میں ٹینٹ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے کانسٹیبل محمد شفیع اور ذیشان سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ گولیاں لگنے سے 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موصول ہوگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو پولیس وین پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،آئی جی پنجاب نے پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.