کوئٹہ ، 2 سالہ بچہ پولیو سے معذور،ملک میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

0 104

کوئٹہ کے علاقے گنج بائی پاس میں دو سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، گنج بائی پاس میں دو سال کا بچہ پولیو سے معذور ہوا جس کے بعد ملک میں اب تک پولیو سے پانچ بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوچکا ہے۔ ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.