پیپلزپارٹی کے وفاقی بجٹ پر تحفظات،حکومت نے بجٹ بارے کچھ نہیں بتایا

0 100

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟

نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟

وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں، سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.