پاکستان کیلئے اعزاز، بلوچستان کا نوجوان آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

0 80

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہو کر پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا،سرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے ہے۔

اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر بننے والے پہلے بلوچ اور تیسرے پاکستانی ہیں،اس موقع پر اسرار کاکڑ نے کہا کہ انتہائی پس ماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو اور سانحہ اے پی ایس میں زخمی احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.