وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 5 کی تلاش جاری

0 107

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر حادثہ کاشکارہوئی اور دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گاڑی کی چھت پر 5 افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں جبکہ 5 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دشوارگزار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔ گاڑی میں سوارخاندان کا تعلق ملتان سے تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.