ہرزہ سرائی کا الزام، حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد پر مقدمہ درج

0 102

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں حماد اظہرپر تقریر کے دوران حکومت کےخلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔ سابق ایم این اےشوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن، ضلعی صدر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر گرفتارکرلیا۔عمرایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ شب برج دارا میں کسان کنونشن سے خطاب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.