کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ، عازمین حج کی روانگی خطرے میں پڑگئی

0 80

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی کراچی سے براستہ دوحہ جدہ جانے والی پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث منسوخ ہوگئی، جس کے باعث 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا

عازمین حج کا حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کا کل آخری دن ہے، غیر ملکی ائیرلائن سے سفر کرنے والے پاکستانی عازمین حج شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ صبح سے ائیرپورٹ پرہیں، نہ ہوٹل بھیجا گیا، نہ کھانا دیا گیا، غیر ملکی ائیرلائن کا عملہ نہ متبادل پرواز کا بتا رہا ہے اور نہ فون اٹھا رہا ہے۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان بر وقت سعودی عرب پہنچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.