بےگناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی،شیخ رشید

0 85

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر وفاقی شیخ رشید نے اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بےگناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے، عزت کےخواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، اس عید پربےگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جب تک بےگناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے تو عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا بلکہ 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، ان میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا، اس بارعید کے بعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی، قصائی کا انتظام ہو گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کہا کہ حکومت کو نہ یو اے ای، نہ سعودی عرب اور نہ ہی چین سے پیسے ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.