یٹنس کے انجیکشن کی قلت، بلیک میں فروخت

0 108

سینئر وائس چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن عبدالصمد بدھانی کاکہنا ہے کہ کراچی میں ٹیٹنس کےانجیکشن کی قلت سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

سینئر وائس چیئرمین پی سی ڈی اے عبدالصمد بدھانی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے ٹیٹنس کا انجیکشن تیار نہیں ہو سکا، ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

 

کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجیکشن ناپید ہے،کچھ دکاندار ٹیٹنس کا انجیکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں، 50 سے 55 روپے کا 5 ملی لیٹرکا انجیکشن 10 گناہ زائد قیمت پر فروخت کیاجا رہا ہے، ادویات ساز کمپنیوں کے مطابق انجیکشن کی تیاری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، جلد ٹیٹنس کا انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.