پاکستانیوں کے ویزے مستردکرکے برطانیہ نے2023 میں ایک ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کمالیے

0 106

پاکستانیوں کے ویزے مسترد کرکے برطانیہ نے صرف پچھلے سال 2023 میں ناقابل واپسی فیس کی مد میں 5.3 ملین پاؤنڈز کمائے۔

یورپی یونین نے اسی مدت میں پاکستانیوں کے شینجن ویزے مسترد کرکے فیس کی مد میں تین اعشاریہ تین چار ملین یورو کمائے۔

برطانوی کمائی پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یورپی یونین کی کمائی کا اندازہ 99 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

خیال رہےکہ آج 11 جون سے برطانیہ اپنی ویزا فیس 100 سے 120 پاؤنڈ کر رہا ہے جب کہ شینجن ویزے کی فیس 80 سے 90 یورو ہونے جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.