وفاقی بجٹ، کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے فنڈز مختص کرنا قابل ستائش ہے، گورنر سندھ

0 72

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی بجٹ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق بجٹ بنایا گیا ہے،معاشی مشکلات کے پیش نظر یہ ایک متوازن بجٹ ہے، بجٹ سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے فنڈز مختص کرنا قابل ستائش ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معاشی پیشرفت بہتر رہی، معیشت بہتر ہونے سے سرمایہ کاری یقینی ہے۔

مزدور کی اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی قابل تحسین ہے، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 22 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کم از کم ماہانہ تنخوا ہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.