لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر عمل درآمد سے روک دیا

0 111

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت ایکٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اپنایا کہ ایک قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں آ سکتا۔ پیمرا کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں بن سکتا۔ پیمرا کو چینلز اور میڈیا کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ صحافی ذمہ داری سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت اس قانون کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عدالت اس بل کو معطل کر دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.