گورنر خیبرپختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فاٹا، پاٹا کا ٹیکسز کا مسئلہ ہے، فاٹا اور پاٹا کے عوام کے ساتھ جو وعدے ہوئے وہ پورے نہیں ہوئے۔
خیبرپختونخوامیں سکیورٹی کے حالات سب کے سامنے ہیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، وزیر اعلی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں،صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلائیں، بریفنگ لیں۔
پی ٹی آئی کی نئی حکومت بلین ٹری کا نام لینے سے قاصر ہے، بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے کوئی پتا نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم کی بڑی بات کرتی ہے، صوبے کی 26 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر نہیں ہیں۔
پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کریں اور انہیں حقوق دلوائیں، ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، ماہرینِ تعلیم کو بٹھائیں گے کہ ہم نظام تعلیم کو مزید کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرکے خیبر پختونخوا کیلئے منصوبوں کی بات کی ہے، انہوں نے چشمہ لفٹ کینال کیلئے 19 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں، چکدرہ دیر چترال موٹر وے کے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کریں گے۔