مولانا حکومتی اتحاد کیلئے فیملی رکن جیسے، پی ٹی آئی کیساتھ اجنبی نظر آئیں گے، یوسف گیلانی

0 113

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اتحاد کے لیے فیملی جیسا قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہیوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ اجنبی نظر آئیں گے، مولانا صاحب جب یہاں آتے ہیں، فیملی ممبر لگتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ملتان کا سمجھتے ہیں وہ ہمارے دوست ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں کہ تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے اور بلاول بھٹو بھی حکومت سازی کے وقت کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی سے متعلق عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کوشش ہے بجٹ میں ضرورت مندوں کو ریلیف دیا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مخیر حضرات سے مفلس لوگوں کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.