مستقبل میں اسمارٹ فونز کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی، ایلون مسک

0 78

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کے خیال میں مستقبل میں ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہوگی، مستقبل میں دنیا میں فونز موجود ہی نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ہمارا دماغ ہی فون کا کام کرے گا۔

ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی دماغی چپ اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی، جنوری 2024 میں نیورالنک کی جانب سے پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی تھی۔

دماغ میں چپ نصب ہونے کے بعد مریض خیالات کی مدد سے گیم کھیلنے کے قابل ہوگیا،یہ چپ ایک 29 سالہ شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی جو چند سال قبل ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھا۔

چپ نصب ہونے کے 100 دن بعد نیورالنک اور ایلون مسک کی جانب سے Noland Arbaugh کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں۔

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ مستقبل میں فونز کی جگہ نہیں ہوگی، ‘مستقبل میں فون نہیں ہوں گے بلکہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی ،نیورالنک دوسرے فرد میں چپ نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایسے فرد کی تلاش ہے جو چپ نصب ہونے کے بعد اپنے خیالات کمپیوٹر اور فونز دونوں کو کنٹرول کرسکے،مگر اب ایلون مسک اسے اسمارٹ فونز کا متبادل بھی قرار دے رہے ہیں۔

ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا ہے اور کچھ دن پہلے ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیلی پیتھی سے آپ اپنے فون اور کمپیوٹر کو صرف خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے۔

مارچ 2024 میں نیورالنک کی جانب سے ایک لائیو اسٹریم ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ Noland Arbaugh نیورالنک ڈیوائس کو استعمال کرکے اپنے خیالات کی مدد سے لیپ ٹاپ پر شطرنج کھیل رہے ہیں۔

ایلون مسک نے 20 مارچ کو ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر بینائی کو بھی بحال کرسکتی ہے،کمپنی کی جانب سے اس چپ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ چپ سے معذور افراد پھر حرکت اور بات کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.