حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کوپانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل

0 125

حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیڈرنٹس بند ہونے سے 66 انچ ایم ایس لائن متاثر ہوگئی ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق 66 انچ ایم ایس کی لائن متاثر ہونے کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن سے عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہونے سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علاقے متاثرہوں گے۔

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کا کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ٹو ہائیڈرنٹس عارضی طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.