سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 پر متبادل گیٹ لگانے کیلئے کام شروع کردیا ہے: جام خان شورو

0 62

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ سکھر بیراج کے دروازی متاثر ہونے کے بعد مرمتی کاموں کا معائنہ کرنے کیلئے چینی انجنیئر اور ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کیا ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ سکھر بیراج پر پانی کی سطح کم ہونے کے بعد گیٹ نمبر 44 نظر آگیا، گیٹ نمبر 47 کو بھی مکمل طور پر اوپر کھینچ لیا گیا ہے، مرمتی ٹیموں نے بیراج کے گیٹ نمبر 44 کو نکال کر متبادل گیٹ لگانے کیلئے کام بھی شروع کردیا ہے۔

وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ چائنیز ورکشاپ میں نئے دروازوں کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری جاری ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے دونوں دروازوں کے مرمتی کام اور پانی کے بہاؤ کو روکنے کیلئے بنائے جانے والے کسان گیٹوں کا بھی معائنہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.