سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

0 109

 

سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

جسٹس عقیل احمد عباسی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

 

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت تعیناتیوں کی منظوری دی۔

 

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔

 

اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.