امیر جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کے اعلان کو مسترد کردیا

0 108

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، گزشتہ 23 برسوں میں جتنے آپریشن ہوئے ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔

ملک کو امریکا کی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، اس جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیرمحفوظ ہوئی، قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے۔

یہی بہتر ہے ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہوجائے، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم دی جائے، دہشتگردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.