افغان حکومتی وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات، مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

0 100

افغان طالبان اور حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آصف درانی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی کیلئے شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کیلئے اچھے اور مثبت تعلقات کی امید کرتا ہوں۔

پاک افغان وفود کی ملاقات قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی قیادت کی، یہ ملاقات سازگار ماحول میں اور مثبت رہی، ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد نے کانفرنس میں افغان مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور افغان عبوری حکومت کے وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا، افغان عبوری وفد دوحہ میں بھارتی وفد سے بھی ملاقات کر چکا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.