وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

0 101

وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ متعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے زیادہ تھا، لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی تھی، میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیسکو نے بجلی بحال کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.