بجلی بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے اہلکاروںکیخلاف کارروائی ،صوبائی امور کی وزارتیں بند کی جائیں گی،وزیر اعظم

0 95

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کو افسران کی نشاندہی کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہےکہ لاہور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کی جانب سے ہزاروں صارفین کو 200 یونٹس سے اوپر کی کیٹیگری میں زبردستی شامل کرنےکی شکایات سامنے آئی تھیں،اس وجہ سے177 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 5 ہزار روپے اضافی ادا کرنے پڑے تھے۔

ذرائع کے مطابقصوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں بند کی جائیں گی، وفاق نے بڑے فیصلے کی تیاری کرلی،وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں، اداروں اور کارپویشنز سے متعلق بڑے فیصلے کی تیاری کرلی۔

وزیراعظم کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ اور پروفارما ارسال کردیا، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات ونگ نے 12جولائی تک وزارتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کے حجم اور اخراجات میں کمی کیلئے بھی تجاویز طلب کرلی گئیں۔

صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے، سرکاری شعبوں کے بیشتر امور نجی شعبے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنزشپ کے تحت چلیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے سیف سینٹرز بنانے کی ہدایت کردی،انہوں نے سولر پینلز اور آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.