کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے، طاہر محمود اشرفی

0 139

پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں اور کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے۔

اتحاد ملت اسلامیہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود، فرید احمد پراچہ، علامہ ابستام الٰہی ظہیر، مولانا الیاس چنیوٹی، محمد احمد لدھیانوی، مولانا امجد خان، مولانا اللہ وسایا اور عبداللہ گل نے خطاب کیا۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں طاہر محمود نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم نے کبھی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی، ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں ۔

کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے، قانون ہے تو پھر اس قانون کی پاسداری بھی ہونی چاہیے،کانفرنس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا محفوظ فیصلہ سنائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے قانون پر دستخط کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.