200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیرتوانائی

0 114

فاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاکہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔
200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔

اس موقع پر میزبان حامد میر نے انہیں یاد دلایا کہ مریم نواز نے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھاکہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔

اس پر اویس لغاری نے کہاکہ اگر200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.