وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے، وہ معزز جج صاحبان سے اپیل کریں گے کہ وہ سوشل میڈیاکو اہمیت نہ دیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور ہونے دے، اس وقت سوشل میڈیا سے متعلق جو قوانین فیلڈ میں موجود ہیں ان میں اتنا دم نہیں ہے۔