اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

0 247

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی، چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیر کا نام 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے جسے تباہ کیا جارہا ہے، یہ عدالتوں کو تباہ کرنے کےلیے ان کے پیچھے پڑگئے ہیں، اس وقت تلخیاں کم کرنے اوربات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.