راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ

0 238

راولپنڈی میں میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ ہی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گورنر ہاؤس مری میں گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا، گریڈ سسٹم ختم کردیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز نظام 5 سال بعد پھر بحال کردیا گیا۔ طالبات نتائج میں طلبہ پر بازی لے گئیں، مجموعی نتیجہ 73.49 فیصد رہا۔

مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی چیئرمین انجینئر قمر الاسلام نے کہا ہے کہ مڈل کلاس کے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں لیں اور انہوں نے خود کو منوایا، ہونہار بچوں کو گورنر ہاؤس مری میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، یہ روایت وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی ڈالی پھر بحال کر دی، دانش اسکولز سسٹم نے بھی بہترین نتائج دئیے ہیں، ایچی سن کے مقابلہ میں دانش سکولز کا کامیاب تجربہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.