ایگرو انڈسٹری  ہمارامستقبل ،کچھ دوست انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں، صدر زرداری

0 191

صدر مملکت آصف علی زرداری نے  لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایگروفارم، ایگرو  انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کوسمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔

 

ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس لگےگا، آئی ایم ایف کی شرط ہے، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

 

وہ آزادی صحافت کے ساتھ ہیں، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، دنیا کے سامنے اپنی بات رکھی جاسکتی ہے، لیکن اس میں بھی گروپنگ نظر آرہی ہے،گروپ بنا کر کسی مقصدکے لیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہیں، ان پر جتنی تنقید ہوئی شاید ہی کسی اور  پر ہوئی ہو۔

 

زندگی میں ہرقسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے، ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے، دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانےکے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے،  ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.