حکومت سندھ نے سکیورٹی کے پیش نظر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ صوبے میں محرم الحرام کےدوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کےچیف ایگزیکٹوز کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہےکہ بجلی کی معطلی کے باعث سکیورٹی رسک پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔