چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہوں، عمر ایوب

0 96

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی غلط تشریح کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کی تشریح ذاتی مفادات کی بنیاد پر غلط طریقے سے کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا، الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان میں جمہوری قوتوں کے لیے خوشی کا دن ہے، ہم پیر اور منگل کو الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرادیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی نے 2022، 2023 اور 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن نے بدنیتی کی بیناد پر کالعدم قرار دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.