پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے نیشنل ویمن فٹ بال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمن فٹ بال کلب چیمپئن شپ 2024 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ابتدائی مرحلہ چار شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا۔ لاہور لیگ میں تین ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور ینگ رائزنگ سٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد لیگ کی 6 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، سمرفس ڈبلیو ایف سی، گروپ بی میں ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، سٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔ کوئٹہ لیگ میں چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن میں بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔ کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی، گروپ بی میں کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل، گروپ سی، دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی، گروپ ڈی میں جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کا فائنل رائونڈ یکم سے 10 اگست 2024 ء تک اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔