ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے3رکنی قومی ٹیم قازقستان روانہ

0 214

گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے3رکنی قومی ٹیم ہفتہ کے روز لاہور سے قازقستان روانہ ہو گئی ، چیمپئن شپ 15 سے 21 جولائی تک یو ایس ٹی کامینوگورسک قازقستان میں منعقد ہو رہی ہے۔

پاکستان کی 3ر کنی سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کپتان محمد عثمان انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر،محمد نوید انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر و مینجر اور ماسٹر اتھلیٹ مریم عقیل شاہ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر شرکت کر رہی ہیں ،صدر پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر عقیل جاوید بٹ نے کہا کہ انشاللہ ٹیم قازقستان میں پاکستان کا جھنڈا سربلند کرے گی۔

پاکستان نے گزشتہ 9ویں اور 10 ویں تھائی لینڈ، کرغستان اور نیپال چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے تھے، ہفتہ کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عقیل بٹ اور دیگر نے ٹیم کو الوداع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.