ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گوجرانوالا سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا

0 98

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گوجرانوالہ سینٹرل جیل سےگرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے لیکر روانہ ہوگئی، صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، صنم جاوید کی گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے کی، انہیں گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو پیکا ایکٹ کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.