عمران کی دوبارہ گرفتاری، روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سےقانونی طور پر رہائی لازمی قرار

0 146

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے اور ان کی روبکار بھی جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق روبکار جاری ہونےکے بعد جیل سے قانونی طور پر رہائی لازمی ہے،جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور پی ٹی آئی کارکن موجود ہیں

ذرائع کے مطابق نیب نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور فیصلہ کیا ہےکہ جیل رول کے مطابق رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.