نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ، ٹی ایل پی کا فیض آباد میں دھرنا

0 109

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےکارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں،امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنےکی قیادت کر رہے ہیں۔

حافظ سعد رضوی نے کہا ہےکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.