سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 41 میں سے 25 حلف نامے آ چکے، بیرسٹر گوہر

0 142

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 41 میں سے 25 حلف نامے آ چکے، سپریم کورٹ ہمارے اب تک اٹھائے گئے کارکنان کو بازیاب کروائے۔

ہمارے ارکان پر دباؤ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہمارے ایک ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کو اٹھا لیا گیا ہے، ملک احمد کے بھائی اور بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہماری استدعا ہے کہ ارکان کو اٹھانے کے معاملہ کی سپریم کورٹ جلد ازجلد سماعت کرے۔

آج ہم 41 ارکان کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے، الیکشن کمیشن جلد از جلد ہمارے ارکان کی پارٹی وابستگی کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے، ہمارا پہلے سے طے ہے کہ پی پی پی مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے ساتھ آن بورڈ آجائیں گے۔

ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فراڈ الیکشن کا مجرم قرار دیا ہے، ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آئین سے غداری کے مقدمے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم جلد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بڑی عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، خدشہ ہے کہ الیکشن کمیشن اب بھی ہمارے ارکان کے بیان حلفی پر کوئی مسئلہ کھڑا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.