پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طو پر معطل کی جائےگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک کہا ہےکہ پنجاب کے کسی شہر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس مکمل معطل نہیں کی جائےگی، موبائل فون سروس جلوس اور مجالس والے علاقوں میں معطل کرنےکی سفارش کی ہے۔
ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل فون سروس بند رہےگی،حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔